ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائیز ہائی سکول کندیاں ٹریفک حادثہ میں زخمی
میانوالی (نامہ نگار)سابق ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری میانوالی و موجودہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائیز ہائی سکول کندیاں ملک محمد نواز ایک ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو کر راولپنڈی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔۔
وہ شریف النفس انسان اور اچھے آفیسر و ماہر تعلیم تھے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی دریں اثنا ہائی سکول کندیاں کے اساتذہ اور سٹاف کا ایک تعزیتی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ہیڈ ماسٹر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments