اونچی آواز میں گانے چلانے پردولہا سمیت متعدد افراد فرار ساؤنڈ ماسٹر گرفتار

 اونچی آواز میں گانے چلانے  پردولہا سمیت متعدد افراد  فرار ساؤنڈ ماسٹر گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے رحیم پور میں شادی کی تقریب میں اونچی آواز میں گانے اور ماہیے چلانے پر پولیس کا چھاپہ، دولہا سمیت متعدد افراد موقع سے فرار جبکہ ساؤنڈ ماسٹر دھر کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق میلہ چوک میں موجود اہلکاروں کو مخبر نے اطلاع دی کہ رحیم پور میں شعیب نامی شخص کی شادی کی تقریب کے دوران ڈیرہ حاجی اﷲ بخش رانجھا میں ساؤنڈ سسٹم پر اونچی آواز میں گانے اور ماہیے چلائے جارہے ہیں، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع پر چھاپہ مارا تو متعدد افراد پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہوگئے جبکہ ساؤنڈ ماسٹر اظہر اقبال کو قابو کرلیا گیا، پولیس نے موقع سے بڑا سپیکر، دو اسٹینڈ اور دو مائیک قبضے میں لے لیے ، پولیس کے مطابق شادی ایکٹ اور پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر ساؤنڈ ماسٹر اظہر اقبال اور دولہا شعیب کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...