لوڈر رکشہ ڈرائیور نے مقامی صحافی کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا

 لوڈر رکشہ ڈرائیور نے مقامی  صحافی کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نشے میں دھت ستھرا پنجاب کے لوڈر رکشہ ڈرائیور نے مقامی صحافی کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا اور اسلحہ لہراتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حمید ٹاؤن کے رہائشی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر علی رضا کو کام سے فارغ ہو کر گھر جاتے ہوئے فیکٹری ایریا خواجہ پارک کے قریب ستھرا پنجاب کے بلا نمبر تیز رفتار لوڈر رکشہ کے ڈرائیور نے ٹکر ماری اور موٹر سائیکل سمیت گھسیٹتے ہوئے کافی دور تک لے گیا۔ وہاں موجود لوگوں نے جب ڈرائیور کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے پسٹل تان لی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے رکشہ چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور نامعلوم رکشہ ڈرائیور کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...