درانی سے تلخ کلامی کا شاخسانہ ،دیور نے بھابھی کوکر تشددکا نشانہ بنا ڈالا

درانی سے تلخ کلامی کا شاخسانہ ،دیور  نے بھابھی کوکر تشددکا نشانہ بنا ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) درانی سے تلخ کلامی کا شاخسانہ ،دیور نے بھابھی کوکر تشددکا نشانہ بنا ڈالا، گلا دبانے اور کپڑے پھاڑنے کے الزام میں دیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 چک نمبر 143 شمالی کی رہائشی اقراء بی بی اپنے بچوں کے ہمراہ ڈیرے پر موجود تھی کہ اس کا دیور ادریس مبینہ طور پر کلہاڑی لے کر آ گیااور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعد خاتون پر حملہ کردیا اور بالوں سے پکڑ کر تشدد کیا، متاثرہ خاتون کے مطابق چند گھنٹے قبل ملزم کی اہلیہ سائرہ بی بی (درانی )سے خاتون کی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی رنجش پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا، واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...