خاتون اور اس کی بیٹیوں پر مبینہ تشدد، پانچ افراد پر مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھر میں گھس کر خاتون اور اس کی بیٹیوں پر مبینہ تشدد، پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
چک نمبر 37 شمالی میں نادیہ شاہین گھر میں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ موجود تھی کہ قاری اشرف، منصور، حسن، روبینہ اور نازیہ مبینہ طور پر مسلح ہوکر گھر میں داخل ہوگئے ، ملزمان پر خاتون اور اس کی بیٹیوں کو تھپڑ، لاتیں اور جوتے مارنے اور بال نوچنے کا الزام ہے ، شور پر اہل محلہ موقع پر پہنچے اور مبینہ طور پر ملزمان کی منت سماجت کرکے خاتون اور اس کے اہل خانہ کو چھڑایا، خاتون نے فوری طور پر 15پر کال کی جس پر پولیس موقع پر پہنچی، متاثرہ خاتون کے مطابق فریقین میں رشتہ داری کے باوجود بول چال نہیں اور مبینہ طور پر گالم گلوچ پر تنازع چل رہا تھا، واقعے پر تھانہ صدر پولیس نے پانچ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments