جیل روڈ کے تعمیراتی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
جیل روڈ کے تعمیراتی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیامنصوبے پر تقریباً 9 کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئے گی،عاصم شیر میکن
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاصم شیر میکن نے ہائی وے حکام کے ہمراہ جیل روڈ کے تعمیراتی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر اہلِ علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور منصوبے کو علاقے کی ترقی و خوشحالی کی جانب اہم سنگِ میل قرار دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاصم شیر میکن نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی سیاست کا محور ہے اور جیل روڈ کی تعمیر شاہ پور کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جسے عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر تقریباً 9 کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئے گی، سڑک کی چوڑائی چالیس فٹ جبکہ دونوں اطراف میں دس دس فٹ چوڑائی میں پیدل عوام کیلئے فٹ پاتھ بنائے جائیں گے ، بارشی پانی کی نکاسی کیلئے ایک نالہ بھی تعمیر کیا جائے گا، یہ سڑک جامع مسجد غوثیہ موڑ سے قدیمی سڑک لک موڑ تک بنائی جائے گی۔ جبکہ پرانا اڈ ا سے واپڈا کالونی تک سڑک کی تعمیر بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہے ، اس سڑک پر متعدد سکول ، کالج ، سرکاری ادارے ، ڈسٹرکٹ جیل ، تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال واقع ہیں اس کی تکمیل سے علاقہ کے عوام کو آمد و رفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور روزمرہ سفر میں آسانی پیدا ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments