سست روی کا شکار ترقیاتی کاموں کی تفصیلات پیش کی جائیں ، ڈپٹی کمشنر
سست روی کا شکار ترقیاتی کاموں کی تفصیلات پیش کی جائیں ، ڈپٹی کمشنرٹھیکیدار ہفتے کے اندر سست روی کا شکارسکیموں کے کاموں کا فوری آغاز کریں
خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، سی ای او ضلع کونسل علی فرقان، سب انجینئر ہائی وے گل حسن ،ایم سی ،پبلک ہیلتھ ،ایس ڈی او بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ودیگر محکموں کے افسران اور ترقیاتی کاموں کے ٹھیکداروں نے شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا نے ڈویلپمنٹ سکیموں اور پبلک ہیلتھ منصوبوں کے کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ مظفر گڑھ روڈ ،چوک گروٹ، شوگر ملز پھاٹک تا شوگر ملزجوہرآباد ،جہاز چوک بنک روڈ، چکوک ،آدھی کوٹ ،نور پورتھل عیدگاہ روڈ دیگرایریاز میں ترقیاتی سکیموں پرورک جاری ہے بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں اور کاموں کے حوالے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سمیت متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ ضلع بھر میں چھوٹے بڑے ترقیاتی کاموں کی موجودہ پیشرفت اورسست روی کا شکار جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات پیش کی جائیں ڈپٹی کمشنر نے جاری سکیموں کے ٹھیکیدارکو فائنل وارننگ جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے کی مہلت دی اورکہا کہ سست روی کا شکارسکیموں کے کاموں کا فوری آغاز کیا جائے اور ترقیاتی کاموں کی رفتارمیں تیزی لائی جائے۔ نیز عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں ٹھیکیداروں کی سکیموں کو منسوخ کردیا جائے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments