فاؤنڈر گروپ 17ستمبر کو کامیابی حاصل کریگا،راؤ حمزہ قیوم

 فاؤنڈر گروپ 17ستمبر کو کامیابی حاصل کریگا،راؤ حمزہ قیوم

فاؤنڈر گروپ 17ستمبر کو کامیابی حاصل کریگا،راؤ حمزہ قیوم بلامقابلہ کامیابی تاجر برادری کے فاؤنڈر گروپ پر اعتماد کا مظہر ، میڈیا سے گفتگو

بھیرہ(نامہ نگار )سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے امیدوار راؤ حمزہ قیوم نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کو ہونے والے چیمبر کے انتخابات میں فاؤنڈر گروپ بھرپور کامیابی حاصل کرکے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھے گا۔ فاؤنڈر گروپ نے ہمیشہ تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ حمزہ قیوم نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ کو تاجر برادری کا بھرپور اعتماد اور حمایت حاصل ہے ، جس کا واضح ثبوت کارپوریٹ کلاس کے انتخابات میں گروپ کے 12 امیدواروں کا بلامقابلہ منتخب ہونا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلامقابلہ کامیابی تاجر برادری کے فاؤنڈر گروپ پر اعتماد کا مظہر ہے اور ان شاء اللہ انتخابات کے آئندہ مرحلے میں بھی گروپ کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے ۔راؤ حمزہ قیوم نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ چیمبر کی مضبوطی، تاجروں کے مسائل کے حل اور سرگودھا کی کاروباری و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ 17 ستمبر کو فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ چیمبر کی ترقی اور تاجروں کی مؤثر نمائندگی کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...