2 رکنی مویشی چور و رابری گینگ گرفتار، 30 ہزار اور اسلحہ برآمد
کندیاں(نمائندہ دنیا) پپلاں پولیس کی کاروائی، 02 رکنی مویشی چور و رابری گینگ گرفتار، مال مسروقہ رقم 30 ہزار روپے ، 1 بکری مالیتی 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور مستعملہ وقوعہ اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد۔
مقدمہ درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی جانب سے تھانہ چاپری کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او پپلاں حقنواز میکن کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پپلاں سب انسپکٹر شاہد عزیز اور انکی ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا گیاجس پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ پپلاں پولیس نے 2 رکنی مویشی چور و رابری گینگ میں ملوث آفاق ولد طارق فاروق، حذیفہ پرویز ولد پرویز اقبال سکنہ مظفر پور جنوبی کو اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے نامزد 2 مقدمات میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments