تین معصوم بیٹیوں کے باپ کے قاتلوں کو سی سی ڈی میانوالی نشان عبرت بنادے ،بیوہ
میانوالی (نامہ نگار)تین معصوم بیٹیوں کے باپ مقتول ثنائاللّٰہ اعوان سکنہ بینک سٹریٹ کے خون سے ہولی کھیلنے والے قاتلوں عادی مجرم اشتہاری ضیاء الرحمان سنبل ولد عبدالرحمن سنبل اور وقار بلوچ کو سی سی ڈی میانوالی نشان عبرت بنادے تاکہ پھر کسی درندے کو ایسی ہولناک واردات کرنے کی جرآت نہ ہو ۔
آئی جی پنجاب پولیس راؤ عبد الکریم سے ثناء اللّٰہ مقتول کی بیوہ اور تین معصوم بیٹیاں اپیل کرتی ہیں انصاف مانگتے ہوئے مطالبہ کر رہی ھیں کہ سی سی ڈی کمانڈر پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کو یہ کیس دیں اور ثنائاللّٰہ اعوان کے قاتلوں ضیاء الرحمان سنبل اور وقار بلوچ کو نشان عبرت بنائیں قاتل وقار بلوچ ڈکیتی راھزنی کا ریکارڈ یافتہ ڈکیت ھے آٹھ سے زائد ایف آئی آر درج ھیں جبکہ ضیاء الرحمن اقدام قتل کے مقدمے کا اشتہاری ھے درندہ صفت قاتلوں ضیاء الرحمن سنبل اور وقار بلوچ نے مقتول ثنائاللّٰہ اعوان کی ٹانگ میں گولی ماری اور پھر دونوں نے چاقوؤں کے پے در پے اتنے وار کیے کہ مقتول کا جسم چھلنی چھلنی کردیا ۔خون میں نہائے ثنائاللّٰہ اعوان کو کچہ مدت والا گنا کی فصل میں پھینک گئے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments