منظوری کے بغیر ہاؤسنگ سکیم بنانے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج
منظوری کے بغیر ہاؤسنگ سکیم بنانے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سکیم قائم کرکے ترقیاتی کام اور پلاٹوں کو فروخت کر رہا تھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منظوری کے بغیر ہاؤسنگ سکیم قائم کرکے پلاٹوں کی مبینہ فروخت اور شہریوں سے فراڈ کا معاملہ، ڈسٹرکٹ کونسل کی کارروائی پر سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے ہاؤسنگ سکیم کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا کے انفورسمنٹ انسپکٹر (بلڈنگ) افتخار احمد کی جانب سے ارسال کردہ استغاثہ میں بتایاگیا کہ نصیر پور کا رہائشی مطیع اﷲ چک نمبر 50 شمالی میں پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2022 کے تحت نقشہ اور دیگر ضروری منظوری حاصل کیے بغیر غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سکیم قائم کرکے ترقیاتی کام اور پلاٹوں کی خرید و فروخت کر رہا تھا، ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے متعدد نوٹسز جاری کیے جانے کے باوجود مالک کی جانب سے سکیم کی منظوری حاصل نہیں کی گئی، جبکہ موقع پر پلاٹوں کی خرید و فروخت جاری رکھنے اور شہریوں کو مبینہ طور پر گمراہ کرنے کے حوالے سے دفتر کو متعدد شکایات بھی موصول ہوئیں، جس پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا کی اجازت سے سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے ہاؤسنگ سکیم کے مالک کے خلاف پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کی دفعہ 172(4) اور شیڈول 8 کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments