پرانے سلنڈروں میں گیس بھرنے سے قبل چیک کیا جاتا ہے :ڈیلرز

  پرانے سلنڈروں میں گیس بھرنے  سے قبل چیک کیا جاتا ہے :ڈیلرز

کلورکوٹ (نمائندہ دنیا ) کلورکوٹ شہر میں ایل پی جی گیس کے ڈیلروں نے کہا ہے کہ وہ سلنڈروں میں گیس کی منتقلی کے دوران حفاظتی اقدامات کا مکمل خیال رکھتے ہیں اور دکانوں پر آگ بجھانے کے آلات سمیت دیگر ضروری حفاظتی سامان موجود ہے ۔

گیس ڈیلروں کا کہنا ہے کہ پرانے سلنڈروں میں گیس بھرنے سے قبل انہیں اچھی طرح چیک کیا جاتا ہے ، جس کے بعد احتیاط کے ساتھ ریفیلنگ کی جاتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی ایک حساس اور خطرناک مادہ ہے ، اس لیے وہ اپنی اور صارفین کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور احتیاط کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...