بند مکان کے تالے توڑ کر 40 ہزار روپے کا سامان چوری

 بند مکان کے تالے توڑ کر  40 ہزار روپے کا سامان چوری

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) محلہ اسلام نگر میں نامعلوم چور بند مکان کے تالے توڑ کر 40 ہزار روپے مالیت کا لال واٹر پمپ، نیا فوم کا گدا اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ، پولیس نے مکان مالک کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

مکان مالک زاہد سرفراز ولد محمد یامین کے مطابق ظہور ٹاؤن، ملحقہ اسلم کالونی میں اس کا ایک مکان ہے جو غیر رہائشی اور بند رہتا ہے ۔ گزشتہ شب نامعلوم چور مکان کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ایک واٹر پمپ، نیا فوم کا گدا اور دیگر سامان، مجموعی مالیت تقریباً 40 ہزار روپے ، چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے مالک مکان کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعات 380 اور 454 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...