مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری، صارف گرفتار
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) فیسکو سب ڈویژن سلانوالی کی اینٹی تھیفٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے والے صارف کو مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
پولیس نے ایس ڈی او فیسکو سلانوالی نور خان کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔اینٹی تھیفٹ ٹیم کے ارکان چوہدری کلیم انور گجر، عامر اقبال اور محمد اشرف نے محلہ اسلام نگر میں چیکنگ کے دوران احمد رشید ولد طارق رشید کو مبینہ طور پر بجلی کی مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ بعد ازاں ایس ڈی او فیسکو سلانوالی نور خان کی درخواست پر تھانہ سلانوالی پولیس نے احمد رشید کے خلاف دفعہ 462-1 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments