موبائل شاپ سے قیمتی فونز چوری کمسن بچیوں کے ہمراہ آنے والی خواتین کی سی سی ٹی وی سے تلاش
خوشاب(نمائندہ دنیا) لاری اڈہ جوہرآباد سے ملحقہ بلوچ مارکیٹ میں خریداری کی آڑ میں موبائل شاپ سے قیمتی موبائل فونز چوری کرنے کی واردات ہوئی۔
ماشااللہ موبائل شاپ پر کمسن بچیوں کے ہمراہ خریداری کے لیے آنے والی مبینہ نوسرباز خواتین دکاندار کی آنکھ بچا کر قیمتی موبائل فونز چوری کرکے فرار ہوگئیں۔واقعے کے بعد ملزم خواتین کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ تاہم تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments