140 گرام آئس اور پسٹل برآمد، ملزم گرفتار

140 گرام آئس اور  پسٹل برآمد، ملزم گرفتار

سلانوالی(نمائندہ دنیا )تھانہ سلانوالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 140 گرام آئس اور 30 بور پسٹل برآمد کرلیا۔

ملزم کے خلاف دو الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 123 جنوبی کے رہائشی حامد شہزاد ولد مقصود احمد کو گرفتار کیا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے 140 گرام آئس اور 30 بور پسٹل برآمد ہوا۔ پولیس نے منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...