2 افراد گرفتار، دو 30 بور پسٹل برآمد

2 افراد گرفتار، دو 30 بور پسٹل برآمد

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) تھانہ سلانوالی اور تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو 30 بور پسٹل برآمد کرلیے ، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں چک نمبر 161 شمالی سلانوالی کا رہائشی امجد حسین ولد محمد ایوب اور چک نمبر 123 جنوبی کا رہائشی حامد شہزاد ولد مقصود شامل ہیں۔ پولیس نے دونوں کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے اور مزید کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...