استقلال آباد میں مسلح افراد کا گھر کی بیٹھک پر دھاوا، متعدد زخمی

استقلال آباد میں مسلح افراد کا گھر  کی بیٹھک پر دھاوا، متعدد زخمی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)استقلال آباد میں مسلح افراد نے گھر کی بیٹھک میں گھس کر خنجر، چھری، آہنی راڈ اور سوٹوں سے حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا۔

 تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔محمد عثمان اپنے ساتھیوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ گھر کی بیٹھک میں موجود تھا کہ عبدالرحمن عرف مانا، شہروز، راشد، عبدالشکور اور 8 سے 10 نامعلوم مسلح افراد وہاں داخل ہوگئے اور حملہ کردیا۔ خنجر اور چھری کے وار سے عبدالمعیز، عمر اسلم اور محمد عثمان جبکہ آہنی راڈ اور سوٹوں کے وار سے علی اسلم، راؤ دلبر اور دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔ملزمان نے مزمل کو بھی خنجر اور ڈنڈوں سے تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔  متاثرین کے مطابق چند روز قبل عبدالرحمن کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی، جس کے حوالے سے تھانہ فیکٹری ایریا میں درخواست بھی دی گئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسی رنجش کی بنا پر ملزمان نے مسلح ہوکر گھر کی بیٹھک پر حملہ کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...