ایس ڈی پی اوز کی شہریوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر شہریوں کے مسائل و شکایات کی فوری سماعت اور ازالے کے لیے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز نے مقررہ اوقات کار میں اپنے دفاتر میں شہریوں سے براہ راست ملاقات کی۔اس دوران پولیس افسران نے شہریوں کے مسائل، درخواستیں اور شکایات سنیں اور متعدد معاملات کو موقع پر ہی حل کرنے کے لیے اقدامات کیے ۔
شہریوں کو ان کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فوری کارروائی اور مسائل کے ازالے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا ان کے اپنے علاقوں میں فوری اور شفاف حل سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ تمام افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ مقررہ اوقات میں اپنے دفاتر میں موجودگی یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو مسائل کے حل کے لیے غیرضروری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments