کیری ڈبہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایئر فورس اہلکار جاں بحق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بھلوال روڈ پر تیز رفتار کیری ڈبہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے ایئر فورس کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
لِلِیانی کا رہائشی زاہد محمود موٹر سائیکل پر بھلوال سے سرگودھا جا رہا تھا کہ چک نمبر 23 شمالی کے قریب سامنے سے آنے والے سفید رنگ کے کیری ڈبہ نے مبینہ طور پر تیز رفتاری اور غفلت کے باعث اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں زاہد محمود کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ موٹر سائیکل بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ متوفی ایئر فورس میں ملازم تھا۔ پولیس نے کیری ڈبہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments