ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سول اسٹیشن کا دورہ تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ بوائز  ہائی سکول سول اسٹیشن کا دورہ تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ

میانوالی(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سول اسٹیشن میانوالی کا دورہ کیا اور مختلف کلاس رومز کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے نظام اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے زیر تعلیم طلبہ سے نصاب تعلیم سے متعلق مختلف سوالات بھی کیے اور سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران اور سی ای او ایجوکیشن نذیر احمد چھینہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...