کندیاں میں لاؤڈ اسپیکر پر گوشت فروخت کرنے پر قصاب کیخلاف مقدمہ
کندیاں(نمائندہ دنیا)کچہ پکہ موڑ پر لاؤڈ اسپیکر کی اونچی آواز میں گوشت فروخت کرنے کے الزام میں قصاب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ کندیاں میں تعینات سب انسپکٹر لیاقت حیات خان کچہ پکہ موڑ پر موجود تھے کہ میانوالی قادر آباد کا رہائشی کاشف فاروق قصائی مبینہ طور پر لاؤڈ اسپیکر پر اونچی آواز میں اعلان کرتے ہوئے اونٹ کا گوشت فروخت کر رہا تھا، جس سے شہریوں کے آرام میں خلل پڑ رہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کاشف فاروق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments