ادھار گوشت دینے سے انکار پر دکاندار کے قتل کا ملزم گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقے میں ادھار گوشت دینے سے انکار پر دکاندار علی زیب کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمے میں پولیس نے ملزم اسد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اسد اور اس کے دیگر ساتھی مقتول سے ادھار گوشت دینے کا تقاضا کرتے تھے ، تاہم انکار پر ملزموں نے فائرنگ کرکے علی زیب کو قتل کردیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم سے واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments