سیٹلائٹ ٹاؤن میں خاتون سے مبینہ دھوکے سے پرس چھین لیا گیا، مقدمہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر )سیٹلائٹ ٹاؤن میں خاتون سے مبینہ فراڈ کے ذریعے پرس چھیننے والے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کی رہائشی خاتون مقامی ہوٹل سے کھانا لے کر گھر واپس جا رہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے اسے باتوں میں الجھایا اور مبینہ طور پر دھوکے سے پرس چھین کر فرار ہوگئے ۔ پرس میں 20 ہزار روپے نقدی، فیملی میڈیکل کارڈ اور شناختی کارڈ موجود تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments