خواتین سمیت نوسرباز گروہ نے شہری کو 10 ہزا سے محروم کردیا

خواتین سمیت نوسرباز گروہ نے  شہری کو 10 ہزا سے محروم کردیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) پھلروان کے علاقے میں نامعلوم رکشہ سوار نے ساتھی خواتین کے ہمراہ مبینہ نوسربازی کے ذریعے شہری کو نقدی سے محروم کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ایف آئی آر کے مطابق چاؤوال کا رہائشی محمد حسین بھلوال سے سالم جانے کے بعد گھر واپسی کے لیے ایک نامعلوم رکشے میں سوار ہوا۔ رکشے میں پہلے سے تین نامعلوم خواتین بیٹھی ہوئی تھیں جبکہ ڈرائیور نے اسے اپنے پیچھے بٹھا لیا۔کچھ دور جانے کے بعد رکشہ ڈرائیور نے محمد حسین کو رکشے سے اتار دیا اور خود رکشہ لے کر فرار ہوگیا۔ شہری نے اپنی جیب سنبھالی تو اس میں موجود 10 ہزار روپے غائب تھے ۔ متاثرہ شہری کے مطابق نامعلوم رکشہ ڈرائیور اور اس کی ساتھی خواتین نے مبینہ طور پر نوسربازی کے ذریعے اسے نقدی سے محروم کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...