ٹریول ایجنسی کے مالک سے 15 لاکھ روپے اینٹھ لئے

 ٹریول ایجنسی کے مالک سے  15 لاکھ روپے اینٹھ لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) قریبی دوست نے ٹریول ایجنسی کے مالک سے 15 لاکھ روپے اینٹھ لئے اوررفوچکر ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ کے محمد حسنین نے پولیس کو بتایاکہ روبن مسیح نے جنوری 2026 میں اپریل تک رقم واپس کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے ادھار مانگے ، تاہم دستیاب رقم میں سے 15 لاکھ روپے ملزم کے حوالے کیے گئے رقم کی واپسی کے لیے ملزم نے 15 لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا متعلقہ بینک نے مبینہ طور پر بوگس قرار دیتے ہوئے ڈس آنر کر دیاجس کے بعد ملزم سے رابطے کی کوشش کی گئی مگر کوئی جواب نہ ملا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...