ہنگو میں 8 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیو فورسز کو خراج تحسین

 ہنگو میں 8 دہشت گرد ہلاک  کرنے پر سکیو فورسز کو خراج تحسین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی اتحاد العلماء ضلع سرگودھا کے اجلاس میں قاضی نگاہ مصطفے چشتی،ملک ضیاء الحق،شیخ نعیم طاہر،شفقت اقبال ﷲ،چوہدری محمد ندیم،وقاص رؤف،میاں طاہر محمود،شیخ سعید اختر کوہلی،میاں محمد رضا،عون مرتضی کرمانی اور دیگر نے ہنگو میں 8 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ۔

اور جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور 4 جوانوں کو کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی اور شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس معرکہ میں شہید افسران اور جوانوں نے دفاع وطن کیلئے بے مثال جرات وشجاعت کا مظاہرہ کیا وہ پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے جسے ہمشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...