چک 5 شمالی سے 14 سالہ لڑکا مبینہ طور پر اغوا، مقدمہ درج

چک 5 شمالی سے 14 سالہ لڑکا مبینہ طور پر اغوا، مقدمہ درج

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے چک 5 شمالی سے نامعلوم افراد نے 14 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔

رفاقت علی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 14 سالہ بیٹا صائم علی صبح سائیکل پر گھر سے بھلوال کتاب اور بیان لینے کا کہہ کر نکلا، تاہم واپس نہ آیا۔اہلخانہ نے تشویش کے باعث دوستوں اور رشتہ داروں کے گھروں سمیت مختلف مقامات پر تلاش کیا، تاہم صائم علی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ رفاقت علی کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر صائم علی کو اغوا کرلیا ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...