زمین پر قبضے کی مبینہ کوشش، 26 افراد اور 3 خواتین پر مقدمہ
زمین پر قبضے کی مبینہ کوشش، 26 افراد اور 3 خواتین پر مقدمہملازم پر تشدد، گاڑی کی سکرین توڑنے کا الزام،پانی لگانے سے روکنے پر دھمکیاں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) زمین کے تنازع پر مسلح افراد کی جانب سے مبینہ قبضے کی کوشش، ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے ، بندوق تان کر دھمکانے اور گاڑی کی فرنٹ سکرین توڑنے کے الزام میں 13 نامزد، 10 نامعلوم افراد اور تین خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق شاہ پور کے علاقے میں محکمہ مال اور پولیس نے گزشتہ ماہ وارنٹ کے ذریعے دو ایکڑ رقبے کا قبضہ درخواست گزار اور محمد نواز کے حوالے کیا تھا۔ گزشتہ روز درخواست گزار کا ملازم یعقوب رقبے کو پانی لگانے پہنچا تو مسلح ملزمان سوٹوں اور ڈنڈوں سمیت موقع پر پہنچ گئے ، جبکہ ایک ملزم مبینہ طور پر 12 بور دو نالی بندوق سے مسلح تھا۔مقدمے کے مطابق ملزمان نے یعقوب کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، رقبے کو پانی لگانے سے روکا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اسی دوران محمد نواز موقع پر پہنچا تو اسے بھی مبینہ طور پر دھمکایا گیا، جبکہ ایک ملزم نے ڈنڈا مار کر اس کی گاڑی کی فرنٹ سکرین توڑ دی۔متاثرہ شخص کا مؤقف ہے کہ ملزمان رقبے پر دوبارہ ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ پولیس نے 13 نامزد، 10 نامعلوم افراد اور تین خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments