دھرنوں سے حکومت گرانے کا خواب غلط فہمی: غوث محمد نیازی

دھرنوں سے حکومت گرانے کا خواب غلط فہمی: غوث محمد نیازی

دھرنوں سے حکومت گرانے کا خواب غلط فہمی: غوث محمد نیازیمسلم لیگ(ن) کی حکومت مضبوط بنیادوں پر قائم ،اپنی آئینی مدت پوری کریگی

خوشاب(نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اور احتجاجی دھرنوں کے ذریعے منتخب عوامی حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والے اپنی غلط فہمی دور کرلیں، مسلم لیگ(ن) کی حکومت مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرکے دوبارہ اقتدار سنبھالے گی۔ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہو یا تحریک انصاف، کوئی بھی حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتا۔ مسلم لیگ(ن) کی صاف، شفاف اور عوام دوست پالیسیاں ہی اس کی عوامی مقبولیت کی دلیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم، مسلح افواج اور جمہوری قوتیں حکومت کے ساتھ ہیں، اگر کسی نے حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...