ضلع خوشاب کی الیکٹرک بسیں صرف ایک تحصیل تک محدود
ضلع خوشاب کی الیکٹرک بسیں صرف ایک تحصیل تک محدودمکینوں میں تشویش پائی جاتی ،شہریوں کا سہولت کی مساوی تقسیم کا مطالبہ
خوشاب(نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب کے ماحول دوست سفری منصوبے کے تحت ضلع خوشاب کو فراہم کی جانے والی جدید الیکٹرک بسوں کے روٹس مبینہ طور پر صرف تحصیل خوشاب تک محدود کیے جانے پر دیگر تحصیلوں کے مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ نورپور تھل، قائدآباد اور نوشہرہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں جدید سفری سہولت سے محروم رکھا جارہا ہے ، جس سے احساس محرومی پیدا ہورہا ہے ۔سماجی و عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق ضلع کو فراہم کی جانے والی الیکٹرک بسیں چاروں تحصیلوں میں تقسیم کی جانی چاہئیں تاکہ تمام علاقوں کے مکین اس سہولت سے یکساں طور پر مستفید ہوسکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر ضلع خوشاب کے لیے فراہم کی جانے والی سفری سہولت پر نورپور تھل، قائدآباد اور نوشہرہ کے شہریوں کا بھی حق ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments