کوٹ چاندنہ میں گھر میں سوئے شخص کو قتل کر دیا گیا

کوٹ چاندنہ میں گھر میں سوئے شخص کو قتل کر دیا گیا

کوٹ چاندنہ میں گھر میں سوئے شخص کو قتل کر دیا گیا مقتول کی شناخت ثناء اللہ کے نام سے ہوئی ،ملزموں کی تلاش شروع

میانوالی(نامہ نگار) تھانہ کالاباغ کے علاقے کوٹ چاندنہ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت ثناء اللہ ولد محمد سلیمان کے نام سے ہوئی ہے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ ایس ایچ او تھانہ کالاباغ پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، جبکہ انویسٹی گیشن اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے ۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنیکی کوشش کی جارہی ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی ضابطے کے مطابق جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...