مڈھ رانجھا بجلی بل گھروں کے بجائے دکانوں پر رکھنے کا انکشاف
مڈھ رانجھا بجلی بل گھروں کے بجائے دکانوں پر رکھنے کا انکشاف صارفین کو بروقت بل نہ ملنے سے جرمانے سمیت ادائیگی کرنا پڑتی ہے
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا) مڈھ رانجھا میں فیسکو اہلکار بجلی کے بل صارفین کے گھروں تک پہنچانے کے بجائے مختلف دکانوں پر رکھ کر چلے جاتے ہیں، جس کے باعث صارفین کو بروقت بل نہ ملنے سے جرمانے سمیت ادائیگی کرنا پڑتی ہے ۔صارفین کے مطابق مڈھ رانجھا کے متعدد محلہ جات کے بجلی کے بل عرصہ دراز سے فیسکو اہلکار گھروں میں پہنچانے کے بجائے بازار میں مختلف دکانوں پر رکھ دیتے ہیں، جہاں سے اکثر بل گم یا ضائع ہوجاتے ہیں۔ بروقت بل نہ ملنے کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ سے ڈپلیکیٹ بل حاصل کرکے جرمانے سمیت بجلی کے بل ادا کرنا پڑتے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کئی بار متعلقہ اہلکاروں کو شکایات بھی کی گئیں، تاہم مسئلہ حل نہیں ہوسکا اور انہیں ہر ماہ بجلی کا بل حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ صارفین نے فیسکو کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر بجلی کے بل گھروں تک بروقت پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments