کلورکوٹ میں ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کا سلسلہ جاری
کلورکوٹ میں ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کا سلسلہ جاریگیس ریفلنگ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے : شہری
کلورکوٹ (نمائندہ دنیا ) کلورکوٹ شہر میں مبینہ غیر قانونی ایل پی جی ریفیلنگ کا سلسلہ جاری ہے ، شہریوں نے انتظامیہ سے کارروائی کرتے ہوئے گیس کی دکانیں شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔شہر میں بعض ایل پی جی دکانوں پر مبینہ طور پر پرانے اور زنگ آلود سلنڈروں میں سرعام گیس منتقل کی جا رہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کھلے عام گیس ریفلنگ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔ ان کے مطابق چند دکانوں کے علاوہ بیشتر مقامات پر آگ بجھانے کے آلات سمیت حفاظتی انتظامات بھی ناکافی ہیں۔شہریوں نے ڈی سی بھکر اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی دکانوں کا معائنہ کرکے حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں اور ممکنہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے گیس کی دکانوں کو شہر سے باہر مخصوص جگہ پر منتقل کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments