کینال کالونی پرائمری سکول کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ
کینال کالونی پرائمری سکول کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ گنجان آباد محلہ مصطفی آباد تاحال گرلز ہائی اور مڈل سکول کی سہولت سے محروم
کندیاں(نمائندہ دنیا) گنجان آباد محلہ مصطفی آباد تاحال گرلز ہائی اور مڈل سکول کی سہولت سے محروم ہے ، جس کے باعث طالبات کو تعلیم کے حصول کے لیے شہر میں قائم واحد گرلز ہائی سکول کا رخ کرنا پڑتا ہے اور غریب خاندانوں کو اضافی سفری اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔مکینوں کے مطابق کینال کالونی میں قائم گرلز پرائمری سکول کے پاس کافی رقبہ موجود ہے ، اس لیے اسے ہائی سکول کا درجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس اقدام سے علاقے کی طالبات کو ان کی دہلیز پر تعلیم حاصل کرنے کی سہولت میسر آسکتی ہے ۔ شہریوں نے منتخب علاقائی نمائندوں، ڈپٹی کمشنر میانوالی اور سی ای او ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ کینال کالونی گرلز پرائمری سکول کو فوری طور پر ہائی سکول میں اپ گریڈ کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments