کلورکوٹ میں پہلی بار بڑا تبلیغی اجتماع 28 ستمبر کو ہوگا
اجتماع کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ،پنجاب بھر سے تبلیغی ساتھی شریک ہو نگے
کلورکوٹ (نمائندہ دنیا )کلورکوٹ کی قدیمی عیدگاہ میں 28 ستمبر 2026 کو بڑا تبلیغی اجتماع منعقد ہوگا، جس میں تبلیغی مرکز رائیونڈ سے بزرگ شرکت کریں گے ۔ اجتماع کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔تبلیغی جماعت کے کلورکوٹ کے ساتھیوں رانا حفیظ الرحمان اور ملک عبدالوھاب سگو نے فیصل مسجد کلورکوٹ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اجتماع میں پنجاب بھر سے تبلیغی ساتھی شرکت کریں گے ۔ قدیمی عیدگاہ میں اجتماع کے انتظامات کے سلسلے میں وضو اور واش رومز کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کلورکوٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والا بڑا تبلیغی اجتماع ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments