کندیاں، چشمہ، ڈی آئی خان روڈ پر ٹرالرز کی غیرقانونی پارکنگ
کندیاں، چشمہ، ڈی آئی خان روڈ پر ٹرالرز کی غیرقانونی پارکنگ دونوں اطراف بھاری گاڑیاں کھڑی رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
کندیاں(نمائندہ دنیا) کندیاں، چشمہ، ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر بڑے ٹرالرز اور ٹرکوں کی غیرقانونی پارکنگ کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے اور حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چونگی نمبر 4 سے کھگلانوالہ موڑ تک سڑک کے دونوں اطراف بھاری گاڑیاں کھڑی رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی افراد کے مطابق مذکورہ سڑک پر اس سے قبل بھی متعدد حادثات پیش آچکے ہیں، تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے ۔ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سڑک کنارے ٹرالرز اور ٹرکوں کی پارکنگ فوری طور پر نہ روکی گئی تو کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔عوامی حلقوں نے محکمہ پولیس، ضلعی اور تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر سڑک کنارے بھاری گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کی جائے اور ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments