پپلاں:متعدد بھٹہ خشت تاحال زگ زیگ ٹیکنالوجی سے محروم

 پپلاں:متعدد بھٹہ خشت تاحال زگ زیگ ٹیکنالوجی سے محروم

پپلاں:متعدد بھٹہ خشت تاحال زگ زیگ ٹیکنالوجی سے محروم آلودہ فضا کے باعث سانس لینا دشوار ہوچکا ،سموگ کی صورتحال خراب ہو نے خدشہ

کندیاں(نمائندہ دنیا) پنجاب حکومت کے احکامات کے باوجود تحصیل پپلاں میں قائم متعدد بھٹہ خشت تاحال زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہیں کیے جاسکے ، جس کے باعث سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ شہریوں کے مطابق آلودہ فضا کے باعث سانس لینا دشوار ہوچکا ہے اور دمہ، گلے اور سانس کی نالیوں کی بیماریوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں اور اس کے مضافات میں قائم بھٹہ خشت کو فوری طور پر زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے مسئلے پر قابو پایا جاسکے ۔ اس حوالے سے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...