نوجوان کو اغوا کرکے گردہ نکالنے کا الزام، تحقیقات شروع

نوجوان کو اغوا کرکے گردہ نکالنے کا الزام، تحقیقات شروع

نوجوان کو اغوا کرکے گردہ نکالنے کا الزام، تحقیقات شروع غلام عباس کو دو افراد مبینہ طور پر گاڑی میں اپنے ساتھ لے گئے ،5 دن بعد چھوڑا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )بھابڑہ کے نوجوان کو مبینہ طور پر بہلا پھسلا کر اغوا کرنے اور نامعلوم مقام پر مبینہ طور پر گردہ نکالنے کے الزام پر اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ کمشنر سرگودھا نے ڈپٹی کمشنر سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔پولیس کے مطابق غلام عباس کو دو افراد مبینہ طور پر گاڑی میں اپنے ساتھ لے گئے اور پانچ روز بعد واپس چھوڑ دیا۔ متاثرہ نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ دوران حراست طبیعت خراب ہونے پر اسے نامعلوم ہسپتال لے جایا گیا، جہاں انجکشن لگانے کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔ دو روز بعد ہوش آیا تو اس کے پیٹ پر پٹی بندھی ہوئی تھی، جس پر اسے شبہ ہے کہ اس کا بایاں گردہ نکال لیا گیا ہے ۔واقعہ سامنے آنے کے بعد حکام نے معاملے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ نوجوان کے طبی معائنے ، مبینہ ہسپتال اور ڈاکٹر سے متعلق معلومات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے ، جبکہ پولیس نے مقدمے کی تفتیش آگے بڑھا دی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگودھا ڈویژن میں اس نوعیت کے واقعات کے الزامات اس سے قبل بھی سامنے آچکے ہیں۔ کمشنر سرگودھا کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کیے جانے کے بعد واقعے کی مکمل تفصیلات اور حقائق سامنے لانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...