درخت کٹوانے کے معاملے پر دھمکیاں، مخالفین کیخلاف مقدمہ

 درخت کٹوانے کے معاملے پر دھمکیاں، مخالفین کیخلاف مقدمہ

درخت کٹوانے کے معاملے پر دھمکیاں، مخالفین کیخلاف مقدمہ عبدالستار نے ٹھیکہ غلام عباس کو دے رکھا تھا، ممتاز محمد امتیاز نے دھمکیاں دیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) چک 35 شمالی میں درخت کٹوانے کے معاملے پر مسلح افراد کی مبینہ دھمکیوں، ہراساں کرنے اور زبردستی کام رکوانے پر مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق عبدالستار نے بتایا کہ اس نے اپنی اراضی پر موجود درختوں کی کٹائی اور فروخت کا ٹھیکہ غلام عباس کو دے رکھا تھا۔ اسی دوران محمد ممتاز عرف تازو اور محمد امتیاز مبینہ طور پر اسلحہ لے کر موقع پر پہنچ گئے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔مدعی کے مطابق ملزمان نے اس کے بھائی اور ٹھیکیدار کو بھی ہراساں کیا، درختوں کی کٹائی کا کام زبردستی رکوا دیا اور کاٹے گئے درخت دوبارہ ان لوڈ کردیئے ، جس سے اسے بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...