زمین کے تنازع پر خاتون پر مبینہ تشدد، فصل تباہ کرنے کا الزام
زمین کے تنازع پر خاتون پر مبینہ تشدد، فصل تباہ کرنے کا الزامپروین بی بی کی ملکیتی زمین پر ذکاء اللہ نے مبینہ طور پر ٹریکٹر چلا کر فصل خراب کی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے گھلا پور بنگلہ میں زمین کے تنازع پر خاتون پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، ملزم نے فصل تباہ کرنے کے لیے کھیت میں ٹریکٹر چلا دیا، منع کرنے پر سوٹے اور کسیﷰ کے وار سے خاتون زخمی ہوگئی۔پروین بی بی کی ملکیتی زمین پر ذکاء اللہ نے مبینہ طور پر ٹریکٹر چلا کر جوار کی فصل کو ہل کے ذریعے تباہ کرنا شروع کردیا۔ خاتون نے اسے فصل تباہ کرنے سے منع کیا تو ملزم نے مبینہ طور پر سوٹے کے وار کرکے اسے لہولہان کردیا، جس سے وہ زمین پر گر گئی۔متاثرہ خاتون کے مطابق زمین کے تنازع پر ملزم نے پہلے فصل تباہ کی اور بعد ازاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments