پٹرولیم مصنوعات مہنگی، ڈیزل چوری کے واقعات میں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات مہنگی، ڈیزل چوری کے واقعات میں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات مہنگی، ڈیزل چوری کے واقعات میں اضافہ مہنگے ایندھن کے باعث گاڑیوں میں موجود ڈیزل بھی چوروں کیلئے قیمتی مال بن گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ڈیزل اور پٹرول چوری کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی نامعلوم چور ٹرک سے 10 ہزار روپے مالیت کا ڈیزل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق صادق آباد کے رہائشی بشیر احمد نے اطلاع دی کہ رات کے وقت نامعلوم چور اس کے ٹرک سے تقریباً 10 ہزار روپے مالیت کا ڈیزل نکال کر لے گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی شروع کردی اور واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔ٹرک مالکان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے پہلے ہی سفری اور کاروباری اخراجات میں اضافہ کردیا ہے ، جبکہ ڈیزل چوری کے واقعات نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگے ایندھن کے باعث گاڑیوں میں موجود معمولی مقدار کا ڈیزل بھی چوروں کے لیے قیمتی مال بن گیا ہے ، جس سے ٹرانسپورٹرز کو ایندھن کی قیمتوں کے ساتھ چوری کا اضافی بوجھ بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...