بغیر لائسنس ڈمپر اور بغیر فٹنس گاڑیاں چلانے والے 3 ڈرائیور گرفتار

بغیر لائسنس ڈمپر اور بغیر فٹنس گاڑیاں  چلانے والے 3 ڈرائیور گرفتار

سلانوالی(نمائندہ دنیا )پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس ڈمپر اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ ہنڈائی ڈالا اور ہائی لیکس گاڑی چلانے والے تین ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا، گاڑیاں تھانے میں بند کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ۔

 پنجاب ہائی وے پولیس چوکی قصبہ شاہین آباد اور پولیس چوکی محمد عرفان شہید نشتر آباد نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے ہنڈائی ڈالا نمبر 5559 پی ایس جے کے ڈرائیور سیف اللہ ولد محمد رفیق سکنہ محلہ نشاط آباد سلانوالی، ہائی لیکس نمبر 6762 ایل زیڈ ایل کے ڈرائیور محمد عمر دراز ولد اللہ بخش سیال سکنہ چک نمبر 129 شمالی سلانوالی اور ڈمپر نمبر 845 ٹی اے پی کے ڈرائیور عبدالجبار ولد غلام محمد سکنہ منگوالی تحصیل ساہیوال سرگودھا کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے تینوں گاڑیوں اور ڈرائیورز کو تھانہ سلانوالی پولیس کے حوالے کردیا، جہاں محمد اشرف اور محمد آصف کی مدعیت میں تینوں ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...