کالاباغ گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کالاباغ گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحقانویسٹی گیشن اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ،شواہد اکٹھے کئے
کالاباغ (نمائندہ دنیا ) کالاباغ کے نواحی علاقے کوٹ چاندنہ میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ثناء اللہ حجام ولد سلیمان جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کالاباغ کلیم اللہ خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔انویسٹی گیشن اور فرانزک ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ دوسری جانب ڈی پی او میانوالی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی ہے ۔ مقتول کی نعش کو کالاباغ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments