منشیات فروش گرفتار، 2 کلو 500 گرام چرس برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2 کلو 500 گرام چرس برآمد کرلی۔
ایس ایچ او پھلروان محمد فیاض نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث طارق اور عدنان کو گرفتار کیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ ڈی پی او سرگودھا کے مطابق منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں اور ان کے خلاف بلا تفریق و امتیاز سخت قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments