ٹرانسفارمر غیر محفوظ، گاڑی کی ٹکڑ سے نقصان، مقدمہ درج

ٹرانسفارمر غیر محفوظ، گاڑی کی ٹکڑ سے نقصان، مقدمہ درج

ٹرانسفارمر غیر محفوظ، گاڑی کی ٹکڑ سے نقصان، مقدمہ درج نامعلوم ڈرائیور نے انتہائی غفلت سے گاڑی چلاتے ہوئے ٹرانسفارمر کو ہٹ کیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) کچہری بازار اور سٹی روڈ کی 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تزئین و آرائش کے باوجود ٹرانسفارمرز کے گرد حفاظتی انتظامات نہ ہونے کا معاملہ سامنے آگیا۔ گاڑی کی ٹکر سے 400 کے وی اے ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچانے پر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔فیسکو سٹی سب ڈویژن کے ایس ڈی او عبدالمعید مرزا کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے کچہری بازار گول چوک کے قریب نصب سرکاری 400 کے وی اے ٹرانسفارمر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ٹرانسفارمر کی باڈی ٹوٹ گئی اور آئل سڑک پر بہنے لگا۔اطلاع ملنے پر فیسکو لائن اسٹاف موقع پر پہنچ گیا، بجلی کی سپلائی بند کرکے حفاظتی اقدامات کیے ، تاہم ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ فیسکو حکام کے مطابق ٹرانسفارمر کو پہنچنے والے نقصان کی مکمل مالیت کا تعین ٹیکنیکل معائنے کے بعد کیا جائے گا۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ کچہری بازار اور سٹی روڈ کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے اور بجلی کا نظام بھی زیرِ زمین کیا گیا، تاہم ٹرانسفارمرز کے گرد مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث حادثات کا خطرہ بدستور موجود ہے ۔حادثے کے بعد ٹرانسفارمر سے بہنے والا آئل سڑک پر جمع ہوگیا جسے بعض شہری بوتلوں میں بھر کر لے گئے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ آئل جوڑوں کے درد کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...