مریم نواز میڈیکل کالج کے ہاسٹل و اکیڈمک بلاک کی بحالی جاری
مریم نواز میڈیکل کالج کے ہاسٹل و اکیڈمک بلاک کی بحالی جاریڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ کالج کا دورہ بھی کیا
میانوالی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور ہاسٹل بلاک میں جاری تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایکسین بلڈنگز افتخار احمد نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل بلاک اور اکیڈمک بلاک کی بحالی و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسے مقررہ مدت سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments