‘‘مجلس اولیاء اللہ’’ کے نام سے روح پرور تقریب

 ‘‘مجلس اولیاء اللہ’’ کے نام  سے روح پرور تقریب

بھیرہ(نامہ نگار)جامعہ اشرفیہ انوار القرآن معاویہ ٹاؤن بھیرہ میں 26 ستمبر کو بعد نماز عشاء ‘‘مجلس اولیاء اللہ’’ کے نام سے روح پرور تقریب منعقد ہوگی۔

 تقریب مفتی عبید الرحمن سالک امیر اتحاد العلماء بھیرہ کی سرپرستی میں منعقد کی جائے گی، جس میں معروف عالم دین مولانا مفتی محمد حسن خصوصی خطاب کریں گے ۔ تقریب میں علماء کرام، دینی و مذہبی شخصیات اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ منتظمین کے مطابق مجلس کا مقصد اولیاء اللہ کی دینی، روحانی اور اصلاحی خدمات کو اجاگر کرنا اور حاضرین کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے ۔ اس موقع پر خصوصی دعا بھی کرائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...