پاکستان میں اکانومی کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتی جا رہی ،محمود سہگل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے۔
کہ پاکستان میں اکانومی کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتی جا رہی ہے اور مستقبل قریب میں پاکستان کو معاشی طور پر بڑا دھچکا لگنے کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جس کی وجہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری اور کئی بین الاقوامی کمپنیوں کا ملک سے کاروبار کو ختم کرنا ہے اس طرف کسی بھی حکومتی عہدے دار کی توجہ نہیں ہے سب اپنی اپنی لگن میں لگے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کا ہر گزرتے دن کے ساتھ بیڑا غرق ہو رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments