داؤدخیل اور گردونواح کے علاقوں کے لیے ای کلینک کا آغاز

 داؤدخیل اور گردونواح کے علاقوں  کے لیے ای کلینک کا آغاز

داؤدخیل(نماندہ دنیا) ایف ایف سی مقامی علاقوں اور ضلع میں ایجوکیشن و دیگر کاموں میں مقامی علاقوں کو بہترین ریلیف فراہم کر رہی ہے پہلے داؤدخیل اور گردونواح کے علاقوں کے لیے ای کلینک کا آغاز کیا۔

جہاں کم خرچ میں علاج معالجے کے مواقع عوام کو میسئر ہونگے داؤدخیل میں فلٹریشن پلانٹ لگایا اور داودخیل میں 20ہزار پودے لگانے کے لیے شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور اب میانوالی نرسنگ کالج میں بی ایس نرسنگ کرنے والی بچیوں میں سکالر شپ کے چیک تقسیم کیے کالج آف نرسنگ ڈی ایچ کیو میانوالی میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب۔ سونا ویلفئیر فاؤنڈیشن / ایگری ٹیک فرٹیلائزر کی جانب سے بریگیڈئیر ریٹارڈ عرفان صادق گل نے بی ایس نرسنگ کی بچیوں کو سکالر شپ کے لیئے 08 لاکھ 96ہزار کا چیک دیا۔اس موقع پر کرنل ریٹائرڈ طلعت محمود۔ اے ڈی جی سی آر میانوالی۔ پرنسپل کالج آف نرسنگ ڈی ایچ کیو میانوالی فوزیہ جمیل ایم ایس ڈی ایچ کیو میانوالی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔۔مقررین نے سونا ویلفئیر فاؤنڈیشن / ایگری ٹیک فرٹیلائزر اور بریگیڈئیر ریٹائرڈ عرفان صادق گل کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بی ایس کی بچیوں کے سکالرشپس فراہم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...